Cart

Your Cart is Empty

Back To Shop

SENNA (سنامکی)

عربی : سناءمکی

فارسی : سناءمکی ،

کنڑ : نیلاورائی ،

تامل : نیلاورائی ،

تیلگو : نیلتانگیڈو ،

ملیالم : نیلاویلاکو ,

سنسکرت : سوارنا پتری ،

لاطینی : Cassia Angusti Folialinn ،

انگریزی : Senna ،

ھندی : سینائی

سناءمکی ، ☘️☘️☘️
، Senna

شناخت :

سناءمکی کا پودا سرپھوکہ یا جنگلی نیل بوٹی کے مشابہہ ھوتا ھے پتوں شکل و صورت میں تھوڑا فرق ھوتا ھے اس کے علاؤہ سناءمکی کے پھول زرد ھوتے ھیں اور اس کی پھلی گھوڑے ول بوٹی کی پھلی سے شکل میں کافی حد تک ملتی جلتی هے – گھوڑے ول بوٹی کے پتے بیضوی ھوتے ھیں اور اس کے پھول اور پھلی دونوں سناءمکی سے بہت مماثلت رکھتے هیں اس لئے کچھ لوگ گھوڑے ول بوٹی کو سناءمکی سمجھتے هیں – سناءمکی کا پودا نصف میڑ تک بلند ھوتا هے اور مہندی کے پودے کی مانند ھوتا ھے – اس کی پھلی چپٹی سی ھوتی ھے جس کے اندر چپٹا لمبوترا بیج ھوتا ھے – اس کے پتے دوائی استعمال میں لاتے ھیں – سب سے اچھی سناء ملک حجاز ( عرب ) کی خیال کی جاتی هے –
سناءمکی کی اصل جائے پیدائش مکہ( عرب ) ھے – جیسا کہ نام سے ظاھر ھے اور یہیں سے یہ پہلے درآمد کی جاتی تھی – لیکن اب یہ دنیا کے بہت سے ممالک میں عام ملتی هے – اور اکثر خوردہ ملتی هے – اور یہی سناءمکی بطور دواءَ بازار میں ملتی هے – سناءمکی کے پتوں کو سائے میں سکھا کر استعمال میں لایا جاتا ھے اکثر اوقات اسے دست لانے کے لئے استعمال کیا جاتا هے –

مزاج :

گرم و خشک درجہ اول ،

مقدار خوراک :

سناء کے پتے تین سے پانچ گرام اور پھلیاں چھ سے بارہ عدد تک ،

سناءمکی کو مدبر کر کے استعمال میں لایا جائے مدبر کرنے کا طریقہ یہ ھے کہ سناءمکی میں سے ڈنڈیاں اور تنکے دور کر کے صرف پتیوں کو شہد جس میں دیسی گھی شامل ھو میں ملا کر استعمال میں لایا جائے –

ماڈرن تحقیقات :

سناءمکی کو زیادہ تر خون صاف کرنے والے اور پیشاب کے طور پر قبض سے نجات اور جلد کی بیماری کی دوا کے لیے استعمال کیا جاتا هے ۔ یہ ایک مضبوط عام اینتھراکوئنون جلاب فراھم کرتا هے اور اس کی تصدیق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( WHO ) نے کی هے ۔ سناءمکی بہترین جلاب آور هے اور اس کے استعمال کی اجازت FDA نے بھی دی هے ۔

سناءمکی چائے میں اینتھراکوئنون ھوتا هے ، جو اپنے طاقتور جلاب اثر کے لیے جانا جاتا هے ۔ یہ اینتھراکوئنون بڑی آنت کو صاف کرنے میں بھی انتہائی موثر هیں ، جو کہ نظام انہضام کو صاف کرنے اور آنتوں کو کولونوسکوپی جیسے طریقہ کار کے لیے تیار کرنے کے لیے بہترین هے ۔
جب آپ سناءمکی لے رھے ھوں تو آپ کا پیشاب سرخ بھورے رنگ کا ھو سکتا هے ۔ یہ بے ضرر هے اور علاج ختم ھونے کے بعد معمول پر آ جاتا هے ۔ اگر ضمنی اثرات آپ کو پریشان کرتے هیں یا دور نہیں ھوتے هیں تو اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے مشورہ کریں ۔

افعال و خواص :

فرمانِ رسول ﷺ کے مطابق سناءمکی میں موت کے علاؤہ ھر مرض کی شفاء ھے – طب نبوی ﷺ میں اللہ کے رسول حضرت محمد مصطفٰی ﷺ اپنے صحابہؓ کو ایسی صورت میں گراں قدر جڑی بوٹی سناء مکی کا علاج تجویز فرماتے ۔

عبداللہ بن ام حزام جنہوں نے تحویل قبلہ والی نماز میں شرکت کی وہ کہتے هیں ’’ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے سنا کہ بس سناء اور سنوت یعنی ( زیرہ ) کو استعمال کیا کرو ۔ اس لیے کہ ان دونوں میں بجز سام ( موت ) کے ھر بیماری کے لیے شفاء هے ۔ پوچھا گیا کہ رسول اللہ ﷺ سام کیا هے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ، موت ۔

ترمذی شریف اور ابن ماجہ میں حضرت اسماء بنت عمیسؓ کے حوالے سے روایت ملتی هے کہ ’’ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم کس چیز سے دست لاتی ھو ۔ انہوں نے کہا شبرم ( کانٹے دار جڑی بوٹی ) سے ، آپ ﷺ نے فرمایا گرم اور مُضر هے ۔ کہتی هیں پھر اس کے بعد ھم دست لانے کے لیے سناءمکی کا استعمال کرتے هیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی چیز موت سے بچاتی تو وہ سناء ھوتی‘‘ ۔

عرب کے پرانے حکیم پہلے اس کی پھلیوں کو بطور دواءَ استعمال کیا کرتے تھے بعد میں اطباء نے پتیوں کو بہتر بتایا اور ان کو استعمال کیا جانے لگا اس کا استعمال خارجی طور پر نہیں کیا جاتا یہ ایک عمدہ مسہل دواءَ ھے – یہ دیر سے عمل کرنے والی دواءَ ھے جس کا اثر چھ سے آٹھ گھنٹے بعد ھوتا ھے – دیر سے اثر ھونے کی وجہ سے اسے رات کو دینا موزوں ھے سناءمکی کے اندر یہ خاص بات پائی جاتی هے کے اگر اسے دودھ پلانے والی عورت کو استعمال کروایا جائے تو دودھ پینے والے بچے کو بھی دست آنے لگتے هیں – تجربات سے یہ بھی معلوم ھوا ھے کہ عرب جانے والے لوگوں کو وھاں کی بکریوں کے دودھ پینے سے بھی دست آنے لگتے هیں کیونکہ وھاں کی بکریاں کثرت سے سناءمکی کی پتیاں کھاتی ھیں – سناءمکی 1952 سے برٹش فارماکوپیا میں شامل ھے – اسے سفوف ، شربت اور معجون کی شکل میں خسیاندہ اور جوشاندہ کی صورت میں استعمال کیا جاتا هے –

سناءمکی کے استعمال سے کچھ لوگوں کو جی متلانے اور پیٹ میں مروڑ کی شکایت ھو جاتی هے اس صورت میں اس کا استعمال دودھ پلانے والی عورتوں ، نازک مزاج اشخاص ، اور حاملہ خواتین کے لئے ممنوع ھے – جن افراد کو سناءمکی سے مروڑ آتے ھوں انہیں لعاب ریشہ خطمی ، یا چھلکا اسپغول کے ساتھ استعمال کروانا چاھیے – ماڈرن طب ( ایلوپیتھک ) میں سناءمکی سے بنی ادویات Sandoz Pursennid ، کی دو گولیاں پانی کے ھمراہ سونے سے پہلے استعمال کروائی جاتی هیں جن سے قبض دور ھو جاتی هے –

سناءمکی کے استعمال اور فوائد :

سناءمکی کے بیشمار فوائد هیں ، یہ صفراء اور سوداء دونوں ھی کے لیے موثر هے ۔ قلب کو مضبوط کرتی ھے ، بدن کی تھکاوٹ دور کرتی هے اور عضلات کو چست بنا دیتی هے ۔ بالوں کو گرنے سے بچاتی هے ۔ اس کا جوشاندہ اس کے سفوف سے زیادہ نافع ھے ۔ بعض اطباء نے لکھا هے کہ یہ طب نبوی کی رو سے زیادہ درست اور عمدہ معنی معلوم ھوتا هے کہ سناءمکی کو اس شہد میں ملا لیا جائے جس میں گھی شامل ھو یعنی سنا کو گھی میں مدبر کر لیا جائے پھر اسے چاٹا جائے اس لیے کہ دوا مفرد کی مفرد ھی اور سنا کی گھی کے ساتھ مدبر ھو کر اصلاح بھی ھو جاتی هے جس سے یہ دستوں میں اور بھی مفید ثابت ھوتی هے ۔
موجودہ دور میں تمام امراض کی ماں یعنی قبض ھر دوسرے فرد کو لاحق هے جس کی وجہ سے اس کی صحت پر انتہائی برے اثرات مرتب ھوتے هیں لہذا وہ قبض کشا ادویات کھانا شروع کر دیتا هے لیکن زیادہ تر افراد یہی شکایت کرتے نظر آتے هیں کہ اب وہ ادویات پر لگ گئے هیں اور پاخانہ ، اجابت اور دست کے لئے انہیں ایسی ادویات پر انحصار کرنا پڑتا هے جو بعد ازاں اپنے مضر اثرات چھوڑتے ھوئے ان کی آنتوں کے افعال کمزور کر دیتی هیں ۔ قبض مٰن آنتیں خشک ھو جاتی هیں ۔ یہ علاج ھر دور میں مستعمل رھا هے ۔

سناءمکی کے طویل مدتی استعمال سے جگر کی چوٹ شاذ و نادر ھی ھوتی هے ، اور زیادہ تر کیسز خود ھی محدود ھوتے هیں اور جلاب کو روکنے پر تیزی سے الٹ جاتے هیں ۔ تاھم ، شدید جگر کی ناکامی کی علامات کے ساتھ شدید کورس کے معاملات بیان کیے گئے هیں ۔ دیگر جلاب کے ساتھ ھیپاٹک نقصان کے لئے کراس حساسیت کا کوئی ثبوت نہیں هے ۔
سناءمکی کے پکے ھوئے پھل جگر اور گردے کی چوٹ سے منسلک ھو سکتے هیں ۔ 6 ھفتوں کے علاج کے بعد ، AST اور ALT کی سطحوں میں نمایاں اضافہ پایا گیا ، جو کہ کنٹرول گروپ کے مقابلے میں ، سیرم یوریا کی ارتکاز میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پایا گیا ۔

سناءمکی کے پتے بالوں کو مضبوط بنانے کے لیے اس کا ایک پیکٹ لیموں کے رس یا ضروری تیل کے ساتھ بنانے کے لیے بھی جانا جاتا هے ۔ یہ سر کے بالوں کی حالت کو بھی بہتر بناتا هے اور خشکی کا علاج کرتا هے ۔ سناءمکی کے پتے بالوں میں چمک بھی ڈالتے هیں –

سناءمکی پاکستان میں ھر عام پنسار سٹور پر مل جاتی هے ، ھربل ادویہ ساز ادارے اس کو مختلف ادویات میں استعمال بھی کرتے هیں ۔

گردوں کی بیماریاں آج کل معالج اور مریضوں کیلئے مصیبت کا باعث بنی ھوئی هیں ۔ اس ضمن میں ساری کوشش اب تک بیکار ھو چکی هیں ۔ اس کا ایک بہت بڑا سبب کیمیکل والی جنسی ادویات کا کثرت سے استعمال هے ۔ جس سے گردوں کے طبعی افعال متاثر ھو کر گردے فیل ھو جاتے هیں ۔ بچوں میں گردوں کی بیماریوں کی بڑی وجہ باپ کا سیکس پر مبنی ادویات کا استعمال هے ۔ جس سے پیدائشی طور پر بچوں کے گردے خراب ھوتے هیں اور یہ بھی ایک حقیقت هے کہ کھانے پینے میں بے اعتدالی سے گردوں پر اثر پڑتا هے ۔ سناءمکی چاروں انسانی زھروں کا تریاق هے ۔ سناءمکی کو ھر ملین و مسہل نسخہ میں شامل کر کے فائدہ اٹھا سکتے هیں ۔ حکماء کے نزدیک سناءمکی کے سفوف کے استعمال سے ذیادہ بہتر سناءمکی کا جوشاندہ هے ۔

پیٹ کی گیس اور سوداوی امراض کا علاج :

سناء مکی ، تخم بادیان ، پودینہ خشک ھر ایک تولہ ، ایک کلو پانی میں ابال کر صاف کر لیں ۔ پھر اس پانی میں ایک تولہ تا چار تولے باریک خوردنی نمک ڈالیں ۔ طب نبوی اس میں روحانی اور جسمانی علاج ایک ساتھ کیا جاتا هے ۔ گیارہ مرتبہ درود شریف اول آخر پڑھیں ریح ، سر درد ، تیزابیت معدہ ، دائمی قبض ، بواسیر ، گلے کا ورم ، خشک دمہ ، رعشہ ، درد گردہ ، ٹی بی ، کینسر ، گویا خشکی کے تمام علامات یعنی بواسیری زھر کو قے کے ذریعے خارج کرنا شافی علاج هے ۔

گودہ املتاس ایک تولہ ۔ سونف ایک تولہ ۔ سناء مکی آدھا تولہ ۔ کا جوشاندہ بنا کر دیسی گھی میں تڑکا لگائیں۔ شہد ملا کر پلانا مجرب علاج هے ۔ کہیں ورم نہ رھے گا ۔ گردے زندہ ھو جائیں گے ۔ اعصابی دواء و غذا دیں ۔ جس سے پیشاب کھل کر آئے گا ۔ تمام بدن سے گیس ، ھوا ، اور تیزابیت مکمل طور پر صاف ھو جائے گی –

لو بلڈ پریشر ، گنٹھیا ، اختلاف قلب ، تشنج ، کالا یرقان ، گیس کو مندرجہ بالا جوشاندے سے قے کے ذریعے خارج کرنا شافعی علاج هے ۔

تمام اقسام کے بخار کا علاج :

معالج کا اولین فرض هے کہ گرمی کے بخار میں مریض کو ٹھنڈے پانی سے غسل کرائیں اور سردی کے بخار میں گرم پانی سے غسل کرائیں ۔ اس طرح سردی کی کپکپی بھی رفع ھو جاتی هے ۔ جب بخار کی تیزی کم ھو جائے تو درجہ بالا جوشاندہ پلا دیں ۔ اس سے قے آ جائے گی ۔ جس سے عفونت معدہ صاف ھونے پر بخار کی شدت ٹوٹ جائے گی ۔ معدے کی اصلاح ھونے پر ھر خوراک جزو بدن ھو گی ۔

نمک سناء مکی سوداء کو معدے سے صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا هے اس نمک کی قے کروانا شافی علاج هے –

سناءمکی کی چائے میں جلاب ، رفع حاجت ، تخفیف کرنے والی اور اینٹیلمنٹک خصوصیات ھوتی هیں ۔ لہذا ، یہ عام طور پر معدے کے مسائل ، خاص طور پر کبھی کبھار قبض کے علاج کے لیے استعمال ھوتا هے ۔ یہ پاخانے کو نرم کرتا هے اور مقعد میں دراڑ اور بواسیر والے لوگوں میں تکلیف کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا هے ۔

ایک سے دو گرام خشک سناءمکی کے پتوں کو گرم پانی میں زیادہ سے زیادہ 10 منٹ تک بھگو دیں ۔ ایک کپ میں چھان لیں اور حسب ذائقہ اپنا پسندیدہ میٹھا شامل کریں ۔ ایک دن میں دو بار سے زیادہ نہ کھائیں ۔ اگر آپ جڑی بوٹیوں والی چائے کا مرکب خرید رھے هیں جس میں سناءمکی هے تو اسے اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے پہلے ھمیشہ اس کی مقدار کو چیک کریں ۔

احتیاط :

سناءمکی کی مارکیٹنگ وزن میں کمی یا زھروں کو دور کرنے والی کے طور پر کی گئی هے ، لیکن سناءمکی چائے کو وزن کم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاھیے ۔ سناءمکی چائے بہت زیادہ پینے کے متعدد مضر اثرات ھوتے هیں ، جن میں متلی ، اسہال اور پیٹ کے درد شامل هیں ۔ طویل مدتی استعمال جلاب انحصار ، ملاشی سے خون بہنا ، یا جگر کی بیماری کا باعث بن سکتا هے ۔ لہذا سناءمکی کی چائے کا استعمال کم مقدار میں صرف دوائی استعمال میں کرنا بہتر اور محفوظ ھے –

احتیاط کریں سناءمکی کے استعمال کے بعد لوگوں کے جگر کے نقصان ، کوما یا اعصابی نقصان میں مبتلا ھونے کی کچھ رپورٹس سامنے آئی هیں ۔ ان صورتوں میں ، لوگ سناءمکی کا استعمال تجویز کردہ خوراکوں سے کہیں زیادہ اور زیادہ وقت کے لیے کر رھے تھے ۔ لہذا سناءمکی کو اس کی مقررہ مقدار کے مطابق ھی استعمال کریں اور محدود وقت کے لئے استعمال کریں سناءمکی کا طویل استعمال اور زیادہ مقدار میں استعمال جگر اور گردوں کے لئے مفید نہیں هے –

Written by

We offer top notch natural products,hair care,essential oils and herbal supplements for you keep healthy

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Cart

Your Cart is Empty

Back To Shop